اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک میں فلسطینی وزراءکی کمیٹی نے نیویارک میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ناوابستہ تحریک کے وزراء خارجہ بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لئے ڈیڈ لائن معین کئے جانے کی غرض سے فلسطین کے سفارتی اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
ریاض منصور نے کہا کہ فلسطین اس مقصد کے حصول کے لئے عملی منصوبے تیار کررہا ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے ملت فلسطین کے خلاف جرائم اور عالمی قوانین کی پامالی کے باعث اسرائیل کوسزا دینے کےلئے عملی فیصلوں میں اتحاد کی ضرورت پرتاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲